بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس گیریژن کے عوامی رابطوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیستان و بلوچستان صوبے کے اہل سنت قبائلی اکابرین اور رہنماؤں کی شہادت پر منتج ہونے والے دہشت گرد ٹولوں کے حالیہ جرم کی سخت مذمت کی۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بہادر اور مؤمن جنوب مشرقی خطے کے عوام کا اتحاد، بھائی چارہ اور پرامن بقائے باہمی ہمیشہ زبانزد خاص و عام رہی ہے، اور اس سرزمین کے دشمن اپنے اندھادھند اور بزدلانہ اقدامات سے اس قومی یکجہتی کو توڑنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیل کے غلام اور اسرائیل کی منحوس ریاست سے وابستہ گروہوں نے حالیہ جرائم کے ارتکاب اور اہل سنت کے قبائلی اکابرین اور رہنماؤں کی ایک جماعت کو شہید کر دیا ہے جن میں ملا کمال، رضا آذرکیش، پرویز کدخدایی، شمس آسکانی جیسے عزیز شہیدا شامل ہیں۔ اور یوں انہوں نے ایک بار پھر اپنا پلید اور اسلام دشمن چہرہ بے نقاب کرکے دکھایا ہے۔
ایسے جرائم ایران کے عزمِ راسخ اور سیستان و بلوچستان میں شیعہ سنی بھائیوں کی مثالی یکجہتی میں کبھی خلل نہیں ڈال سکیں گے، اور خطے کی با بصیرت اور ولایت پذیر قوم اسلام اور عزیز ایران کے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری اور اتحاد کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
ان جرائم کے مرتکبین اور ان کے حکم دینے والے جلد ہی اپنے شرمناک اعمال کی سزا پائیں گے، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور فوجی اور عسکری فورسز سختی سے ان وحشیانہ حرکتوں کا مناسب جواب دیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ